شاہد آفریدی کوآٹھ ہزار رنز کاسنگ میل عبور کر نے کیلئے 63 رنز کی تلاش
ویلنگٹن (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی کو ون ڈے میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 63 رنز درکار ہیں۔ آفریدی اب تک 390 میچز میں 23.62 کی اوسط سے 7937 رنز بناچکے ہیں جس میں 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ پاکستان کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہیں ون ڈے میں 4 سو وکٹوں کا سنگ میل عبورکرنے کیلئے 9 وکٹوں کی ضرورت ہے، وہ وکٹیں حاصل کرنیوالوں میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
No comments:
Post a Comment