live cricket scores

Showing posts with label records. Show all posts
Showing posts with label records. Show all posts

Sunday, 1 February 2015

shahid afridi ready to get two successes


شاہد آفریدی کوآٹھ ہزار رنز کاسنگ میل عبور کر نے کیلئے 63 رنز کی تلاش

ویلنگٹن (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی کو ون ڈے میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 63 رنز درکار ہیں۔ آفریدی اب تک 390 میچز میں 23.62 کی اوسط سے 7937 رنز بناچکے ہیں جس میں 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ پاکستان کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہیں ون ڈے میں 4 سو وکٹوں کا سنگ میل عبور
کرنے کیلئے 9 وکٹوں کی ضرورت ہے، وہ وکٹیں حاصل کرنیوالوں میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

shahid afridi changed record book in some balls

ویلنگٹن:  شاہد آفریدی نے چند گیندوں پر ہی ریکارڈ بک الٹ پلٹ دی۔ زیادہ تیزی کے ساتھ رنز بنانے والے ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں آل راؤنڈرکا نام دوسری مرتبہ درج ہوگیا۔
انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف67 رنز 231.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے، یہ ون ڈے اننگز میں کسی بھی آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے پلیئرز میں دوسرا بڑا اسٹرئیک ریٹ ہے۔ اس فہرست کے ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں شاہد آفریدی کا نام 3 مرتبہ شامل ہے۔ حالیہ اننگز میں آفریدی اور دیگر بیٹسمینوں کی اننگز کے اسٹرائیک ریٹ میں 177.97 کا فرق نظر آیا جو کسی بھی ون ڈے اننگز میں چوتھا بڑا فرق رہا۔ ابراہم ڈی ویلیئرز اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔
جنھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 بالز پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔ اس وقت اسٹرائیک ریٹ میں فرق 229.29 تھا، یہ واحد موقع بنا جب کسی بیٹسمین نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے 200 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے بیٹنگ کی تھی۔ مصباح الحق نے اس میچ میں اپنی 38 ویں ایک روزہ ففٹی مکمل کی۔ وہ ابھی تک اس طرز میں سنچری کا ذائقہ نہیں چکھ پائے، بغیر تھری فیگراننگز کے سب سے زیادہ ففٹیز اسکور کرنے کا ریکارڈ ان کے ہی نام ہے۔ گذشتہ 6 ون ڈے میں پاکستان کے اوپننگ اسٹینڈ کی اوسط 13.33 رہی، یہ سب میچز نیوزی لینڈ کیخلاف ہی کھیلے گئے ہیں۔
یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب پاکستان نے اپنی پہلی وکٹ بغیر کسی اسکور کے گنوائی۔ 39 ویں مرتبہ نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو ایک روزہ میچز میں شکست دی، جوکسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف تیسری زیادہ فتوحات ہیں، کیویز نے بھارت اور سری لنکا کیخلاف41، 41میچز جیتے ہیں۔ یہ دسواں موقع ہے جب نیوزی لینڈ کے کسی آل راؤنڈر نے ففٹی کے ساتھ تین یا اس سے زائد وکٹیں لیں۔ اس میچ میں گرانٹ ایلیوٹ نے یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ آخری مرتبہ جیکب اورم نے زمبابوے کیخلاف59رنز اسکور کرنے کے ساتھ29 رنزکے عوض 3 وکٹیں بھی لی تھیں